کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ کے ایک سرکلر کے مطابق ڈپٹی کمشنر/کلیکٹرکوئٹہ ،ڈپٹی کمشنر/کلیکٹر پشین،عبداللہ ڈپٹی کمشنر/کلیکٹر،قلعہ عبداللہ اور ڈپٹی کمشنر/کلیکٹر چمن کو ہدایت کی گئی ہے کہ مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے پیشگی/ احتیاطی تدابیر اختیار کریںاس بابت کوئٹہ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز/کلیکٹرز اجلاس منعقد کرکے اربن فلڈنگ ،سیلاب اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے ضر3وری انتظامات کریں اگر ان کے دائرہ اختیار کے علاقے میں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے، تو مذکورہ علاقے کا فیلڈ آفیسر ذمہ دار ہوگا۔