• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم ہے‘ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان نے کہا ہے کہ دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم ہے ، عوام تک معیاری و ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ناقص خوراک کے مکمل خاتمے کیلئے ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت اتھارٹی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ملک ٹیسٹنگ مہم کی کامیاب تکمیل کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مہم کے دوران سیکڑوں ملک شاپس ، ملک سپلائرز اور ڈیری فارمز کی انسپکشن کرتے ہوئے بلوچستان بھر کے مختلف اضلاع میں 1000سے زائد دودھ کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔ سیمپلز کی ٹیسٹنگ کیلئے بی ایف اے کی موبائل لیباٹریوں اور جدید مشینوں کا استعمال کیا گیا ، اس ضمن میں بی ایف اے کی جاری رپورٹ کے مطابق 80 فیصد دودھ کے نمونے محفوظ و استعمال کے لئے موزوں پائے گئے۔ دودھ میں ملاوٹ پر 34 دودھ فرشوں پر جرمانے عائد اور 150 سے زائد مراکز مالکان کو اصلاحی نوٹس جاری کئے ۔کارروائیوں کے دوران مراکز و ملک سپلائرز سے برآمد شدہ ملاوٹی دودھ کی بڑی مقدار کو موقع پر تلف کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید