• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی کیخلاف پروپیگنڈابے بنیاد، قانونی اقدامات اٹھائیں گے،ترجمان ایس بی کے

کوئٹہ(پ ر)ترجمان سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی نے اپنے وضاحتی بیان میں نام نہاد و غیر قانونی یونین کی جانب سے وائس چانسلر پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسےوائس چانسلر و ادارے کیخلاف سازش قرار دیا ہے ،ترجمان نےکہا کہ وائس چانسلر ایک ملازم دوست خاتون ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کی تمام جامعات مالی ابتری کا شکار ہیں لیکن اس کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ناصرف ملازمین کی تنخواہوں کے اجراءکو یقینی بنایا ہوا ہے بلکہ لگ بھگ230یونیورسٹی ملازمین جو سالہا سال سے ترقیوں کے منتظر تھے اُن کو اگلے اسکیل پر پرموٹ کر کے اپنی ملازمین دوست پالیسی کا ثبوت بھی دیا ہے لہٰذا وائس چانسلر و یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف بے بنیاد و گمراہ کن پروپیگنڈے پر کان نہ دھرے جائیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے وائس چانسلر کی کردار کشی کی پاداش میں یونیورسٹی میں موجود سازشی عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید