• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت لینے کے الزام میں محکمہ تعلیم کا جونیئر کلرک معطل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم بلوچستان ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل زرغون ٹائون کے جو نئیرکلرک کو رشوت لینے کے الزام میں معطل کر کے ڈی او ای کو انکوئری افیسر مقرر کر دیا گیا۔محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل زرغون ٹائون کوئٹہ کا جونئیر کلرک وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے نام سے پیسے بٹور تا ہے۔جس کا وزیر اعلیٰ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم کو مذکورہ اہلکار فوری طور پر معطل کر نے کی ہدایت کی تھی جس پر سیکرٹری تعلیم نے تحقیقات کے بعد ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل زرغون ٹائون کے جو نئیرکلرک طارق مرہٹہ کو معطل کر کے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن کوئٹہ عبدالحمید کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے تین روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید