• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی بائی پاس پر گاڑی سے 20کلو منشیات برآمد، ڈرائیور گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے مشرقی بائی پاس پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20کلو منشیات برآمد ہونے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس ذیشان رضا کو اطلاع ملی تھی کہ مشرقی بائی پاس سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جس پر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول سیل کے انچارج انسپکٹر منور احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز مشرقی بائی پاس پر دوران چیکنگ ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20کلو چرس برآمد ہونے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔
کوئٹہ سے مزید