کوئٹہ (پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نےبی این پی ہزارہ ٹاؤن کے رہنماء کاشف حیدری سے اسلحہ کے زورپرموبائل اورنقدی چھیننے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ کے شہری جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں انہوںنے کہاکہ چوری اورڈکیتی کے واقعات کے مقدمات درج نہ کرنا پولیس کی جانب سے اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے مترادف ہے کاشف حیدری سے سامان چھیننے والےملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیاجائے۔