• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کی ہٹ دھرمی جاری رہی تو سخت احتجاج ہوگا‘زمیندارایکشن کمیٹی

کوئٹہ(پ ر)زمیندار ایکشن کمیٹی کااجلاس زیرصدارت چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی ہواجس میں، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی، سید عبدالقہار آغا، حاجی عبد الجبار کاکڑ، حاجی شیر علی مشوانی، حاجی افضل بدوزئی حاجی نور احمد بلوچ، کاظم خان اچکزئی، ملک عبد المجید مشوانی، حاجی قدیر کرد، حاجی محمد رضا ترین، عبید اللہ پانیزئی، سید صدیق اللہ آغا، حاجی عزیز سرپرہ، حاجی محمد حیات لہڑی، حاجی ملک محمد یعقوب شاہوانی، حاجی راوت خان رئیسانی، ملک حسین کاکڑ،حق نواز لانگو، محمد اسلم سوری، آغا محمد گدور، ٹکری پار الدین و دیگر نے شرکت کی شرکاء نے فیصلہ کیا ہے کہ سولرائزیشن منصوبہ کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے کیسکو نے بجلی بند کرکے زمینداروں کامعاشی قتل شروع کردیا ہے اگر کیسکو کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ جاری رہا تو زمیندار ایکشن کمیٹی سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کے تعاون پر شکرگزار ہیںاجلاس میں وفاقی وزیر توانائی و بجلی کا زمیندار ایکشن کمیٹی کے ممبر حاجی مہمند ترین کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔
کوئٹہ سے مزید