• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا‘ وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ ( آن لائن)پاکستان بار کونسل‘ بلوچستان بار کونسل اوربلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ ریٹائرڈ ججز کو دوبارہ کسی بھی عہدے پر تعینات کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا ریٹائرڈ ججز کی جانب سے نئے عہدوں کے حصول کیلئے آئے روز وزراء کے پاس جاکر دوبارہ تعیناتی کی سفارش کرانا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے بیان میں کہاگیا کہ خواتین محتسب کی پوسٹ کے حصول کیلئے کچھ ریٹائرڈ جج سرگرم ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی اپنی دور ملازمت میں عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور قریبی رشتہ داروں اورخاندان کے افراد کی سفارش کرکے سرکاری عہدہ دلایا۔لاکھوں روپے پنشن لینے والے ججز کاسرکاری عہدوں کے لیے وزراء کے پاس جاناکسی صورت قبول نہیں اگرکسی ریٹائرڈ جج کو تعینات کیاگیاتوعدالت سے رجوع کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید