• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان گڈز اونرز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث بلوچستان سے لوڈنگ ان لوڈنگ بند رہی ،کوئی بھی ٹرک لوڈ نہیں کیا گیا، جب تک مرکزی حکومت ہمارے مطالبات پر غور نہیں کرتی، احتجاج جاری رہے گا۔بیان میں کہا گیا کہ پنجاب اور سندھ میں ہیوی ٹرانسپورٹ کو ایکسل لوڈ کی غلط لمٹ بنا کر ناجائز چالان کی آڑ میں لوٹا جا رہا ہے ،مرکزی حکومت ہمارے جائز مطالبات پر جلد عملدرآمد کرے بصورت دیگر ہم احتجاج کو مزید سخت کریں گے اور اس کے دائرے کو بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں تک پھیلائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید