• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں شدید گرمی، نہاتے ہوئے ڈوب کر 49 افراد ہلاک

ماسکو ( نیوز ڈیسک)روس کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے اور ملک بھر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے 68واقعات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں 7بچوں سمیت 49افراد ہلاک ہو گئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت ہنگامی صورتحال نے پیغام رسانی کی ایپ ٹیلگرام میں بتایا کہ ملک بھر میں واٹر باڈیز کے پاس گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہریوں کے ڈوبنے کے 65 واقعات رجسٹر ہوئے اور 49افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق روس میں گزشتہ ہفتے ایک صدی سے زیادہ عرصے بعد سب سے زیادہ گرم دن ریکارڈ کیا گیا جس میں 1917کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا اور روس کے شہروں میں درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا۔روس کی ہائیڈرومیٹیورولوجی سروسز نے بتایا کہ ملک کے اکثر جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے اور چند ایک مقامات میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ (104فارن ہائیٹ) تک جانے کی پیش گوئی ہے۔ وزارت ہنگامی مداد نے بتایا کہ دریائے وولگا اور اورال پہاڑیوں کے درمیان واقع بشکیریا ریجن میں 3 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے، جن میں سے ایک 16 سالہ لڑکی بھی شامل ہے ۔
یورپ سے سے مزید