• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادہ ورزش کیموتھراپی کے منفی اثرات سے بچا سکتی ہے، تحقیق

لندن( نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کیموتھراپی کے دوران سادہ سی ورزشیں کینسر کو ختم کرنے والی ادویات کے نتیجے میں اعصاب کو متاثر ہونے سے بچا سکتی ہیں۔جرنل جاما انٹرنیشنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ کیمو سے گزرنے والے کینسر کے وہ متعدد مریض جنہوں نے ورزش نہیں کی ان کے ورزش کرنے والے گروپس کے مقابلے میں اعصاب کو طویل مدتی نقصان پہنچا۔ سوئٹزر لینڈ کی یونیورسٹی آف باسیل کے ریسرچ اسسٹنٹ فیونا اسٹریکمن نے ایک نیوز ریلیزمیں کہا کہ جسمانی سرگرمیوں کی صلاحیت کو بڑے پیمانے پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔محققین نے نوٹس میں کہا کہ کیمو کرانے والے تقریباً 70سے 90فی صد افراد کو درد، توازن کے مسائل یا سن، جلن یا چبھن کا احساس ہوتا ہے یہ اعصابی علامات کینسر کے علاج کے بعد ختم ہوسکتی ہیں لیکن نصف وقت یہ مریض اس کو برداشت کرتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید