• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر پر اپنے پارٹی موقف پر برقرار رہے گی

لندن( نیوز ڈیسک)کیا لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پارٹی موقف پر برقرار رہےگی یا اسے بھی تبدیل کردے گی، ماضی میں لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں رہی ہے۔ لیبر پارٹی نے جیرمی کوربن کی قیادت میں پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کی تھی۔قرارداد کے مطابق کشمیر بھارت اور پاکستان کا دو طرفہ معاملہ ہے، جس کا حل پاکستان اور بھارت کو کشمیریوں کے ساتھ مل کر نکالنا چاہیے۔ تاہم حالیہ انتخابات سے قبل انہوں نے اپنے منشور میں تجارتی معاہدے پر زور دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ ’نئی اسٹریٹجک شراکت داری‘ کو آگے بڑھانے کا عزم شامل کیا تھا۔انہوں نے برطانیہ میں مقیم بھارتیوں سے ملاقاتوں کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کشمیر ایک اندرونی مسئلہ ہے جسے بھارت اور پاکستان مل کر حل کریں گے۔انہوں نے لیبر فرینڈز آف انڈیا سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ بھارت میں کوئی بھی آئینی مسئلہ، بھارتی پارلیمنٹ کا معاملہ ہے اور مسئلہ کشمیر بھارت اورپاکستان کے لیے ایک دو طرفہ مسئلہ ہے جسے پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔
یورپ سے سے مزید