• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس اسٹریٹ وال سال پر کار نے 4 افراد کو کچل دیا، ایک شخص گرفتار

لندن (پی اے) جمعہ کو شام 5بجے پرنس اسٹریٹ وال سال پر ایک کار پلیا پر چڑھ گئی اور اس نے 4افراد کو کچل دیا، ایک شخص اقدام قتل کے الزام میں گرفتار، فوری طورپر جائے وقوعہ پر پولیس بلائی گئی۔ پولیس نے ایک شخص کو اقدام قتل کے شبہے میں حراست میں لے لیا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز کی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ جائے وقوعہ سے 20سال عمر کے 2 شدید زخمی نوجوانوں کو ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم ان کو آنے والی چوٹیں جان لیوا معلوم نہیں ہوتیں۔ دیگر 2افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جمعہ کی رات کو ایک 27سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے اور وہ پوچھ گچھ کیلئے ابھی زیر حراست رہے گا۔ پولیس نے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے، جس کے بارے میں شبہ ہےکہ وہ حادثے میں ملوث تھی، یعنی حادثہ اسی گاڑی کے ذریعہ ہوا ہے۔
یورپ سے سے مزید