• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم سے شبانہ محمود پر عوام کا 2010 سے مسلسل اعتماد

برمنگھم( آصف محمود براہٹلوی) برمنگھم سے شبانہ محمود نے 2010 سے مسلسل کامیاب ہو کر اور پہلی بار برطانیہ کی کابینہ میں پہلی مسلم، پہلی ایشین وزیر جسٹس سیکرٹری اور لارڈ چانسلر جیسی اہم وزارتیں لے کر تاریخ رقم کی ہے۔ ایم پی طاہر علی نے دوسری بار جیت اپنے نام کیان کے حامیوں ووٹرز سپورٹرز نے کھل کر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکبادیں دینے کا سلسلہ تاہال جاری ہے ۔بیرسٹر ایوب خان سابق لارڈ میئر چوہدری افضل کو شکست دے کر برمنگھم سٹی کونسل کے ممبر منتخب ہوئے تھے اور فلسطین کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر کھل کر گفتگو کرنے کیلئے مشہور ہیں۔ اپنے حلقے کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے بنگلا دیشی کمیونٹی نے ان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
یورپ سے سے مزید