• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ فراڈ کے ذریعے سادہ لوح افراد سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری، احتیاتی تدابیر کا مشورہ

لیڈز(نمائندہ جنگ)سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک بیٹھ کر برطانوی شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔بیرون ملک بیٹھ کر جعلساز ایک لنک بھیجتے ہیں اور لنک کو کھولنے کی درخواست کی جاتی ہے جس کو سادہ لو لوگ کھول کر اپنا واٹس ایپ نمبر ہیک کروا لیتے ہیں اور اس طرح اپنی جمع پونجی سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند سال سے واٹس ایپ فراڈ کے واقعات میں اضافہ ہواہے جس میں صارفین کو مختلف طریقوں سے جعل سازی میں پھنسا کر مالی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ واٹس ایپ فراڈ کے تحت کئی جعلساز ملازمت کیلئے جعلی پیشکش، صارف کی فیملی یا کسی دوست کا نمبر استعمال کرتے ہوئے مالی امداد یا پھر معروف برانڈز کی چمکتی دمکتی پیش کش کا جھانسہ دے کر مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔ماہرین نے کہا ہے کہا واٹس ایپ پر اس فراڈ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔واٹس ایپ پر کسی کو بھی جواب دینے سے پہلے ہمیشہ پیغام بھیجنے والے کی مکمل تصدیق کرلیں، خاص طور پر اس وقت جب آپ کسی کو واٹس ایپ میسجز کے ذریعے ذاتی معلومات یا رقم بھیج رہے ہوں۔میسج بھیجنے والے کی تصدیق کیلئے کسی دوسرے نمبر سے اس سے لازمی رابطہ کریں۔مشکوک لنکس کو نہ کھولیں۔پیغامات کی صورت بھیجے گئے لنکس کو کلک کرنے سے گریز کریں۔خاص طور پر ایسے لنکس جو انعامات، ڈسکاؤنٹ جیسی آفرز کے ہوں، یہ لنکس آپ کی ذاتی معلومات چرانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کو فعال کریں واٹس ایپ پر اضافی سکیورٹی کے لیے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کریں، اس کے بعد آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے ایک PIN کی ضرورت درکار ہوگی ۔ ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کی موجودگی میں جعلسازوں کیلئے آپ کا اکاؤنٹ ہائی جیک کرنا مشکل ہو جاتا ہے چاہے ان کے پاس آپ کا فون نمبر ہی کیوں نہ موجودہو۔چمکتے دمکتے پیشکش والے پیغامات سے محتاط رہیں۔مثال کے طور پر واٹس پر ملازمت کے مواقع، مالی امداد یا نعامات جیسی پیشکش والےپیغامات سے محتاط رہیں، ایسے پیغامات پر کوئی بھی ذاتی معلومات یا مالی تفصیلات فراہم کرنے سے پہلے آفیشیلز چینلز سے بھی تصدیق کریں۔
یورپ سے سے مزید