• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے ووٹنگ

پیرس( نیوز ڈیسک) فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا جو دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں شام 6 بجے تک جبکہ بڑے شہروں میں رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔انتخابات میں کل 577نشستوں کے لیے مقابلہ جاری ہے اور 4کروڑ 93لاکھ شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جبکہ پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم 289 نشستیں حاصل کرنی ہوں گی۔ 30 جون کو ہونے والے فرانسیسی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ایگزٹ پول نتائج کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے، بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ 28.1فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور صدر میکرون کی جماعت 20.3فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔ فرانسیسی پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اگر انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی مطلوبہ اکثریت لینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد فرانس میں دائیں بازو کی کسی بھی جماعت کی پہلی حکومت ہوگی۔
یورپ سے سے مزید