• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیا حکومت عوامی طاقت کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

نیروبی (نیوز ڈیسک) کینیا میں عوامی طاقت کے آگے حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی 37ریاستی ادارے تحلیل کر دیے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی افریقی ملک کینیا میں عوامی طاقت نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، صدر مملکت ولیم روٹو نےبڑے پیمانے پر سرکاری اخراجات میں کٹوتی کا اعلان کر دیا ہے۔ مشیروں کی تعداد آدھی کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت نے 37ریاستی ادارے بھی تحلیل کر دیے ہیں، جب کہ 60سال کے سرکاری ملازمین کو بھی بغیر کسی توسیع کے فوری ریٹائر ہونا پڑے گا۔سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر ایک سال تک پابندی عائد کر دی گئی، ریاستی اہلکاروں کے غیر ضروری سفر پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کینیا میں اضافی ٹیکس اور حکومتی اخراجات کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے تھے نوجوانوں نے زبردست مظاہروں کی شان دار قیادت کی جس کی وجہ سے صدر روٹو کو ٹیکسز میں اضافے پر مشتمل فنانس بل ختم کرنا پڑا۔
یورپ سے سے مزید