• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل کے گارڈن سے 1,000 سال پرانے24ا نسانی ڈھانچے اور ہڈیاں برآمد

لندن (پی اے) مالمسبری کے اولڈ بیل ہوٹل کے گارڈن سے خواتین، بچوں اور مردوں کے 1,000 سال پرانے 24انسانی ڈھانچے اور ہڈیاں برآمد، ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچے 670سے 940بعد از مسیح دور کے معلوم ہوتے ہیں۔ یہ ابتدائی دور کے گرجا گھر کے بہت قریب پائے گئے ہیں، جو اس وقت ایک خانقاہ تھی۔ مالمسبری میں گرجا گھروں کے مورخ ٹونی McAleavy کا کہنا ہے کہ یہ دریافت بہت اہم ہے، یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ اب اس جگہ مغربی یورپ کے باوقار اسکالر شپ کے مراکز موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس بڑے پیمانے پر ڈھانچوں کی دریافت پر میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ یہ ڈھانچے صرف راہبوں کے نہیں ہیں بلکہ اس میں بچوں، خواتین اور مردوں کے ڈھانچے بھی شامل ہیں۔ بعض تعمیراتی کاموں کیلئے گزشتہ سال Cotswold آرکیالوجی کو یہاں کھدائی کیلئے کہا گیا تھا، جس کے نتائج اب ظاہر کئے گئے ہیں۔ McAleavy کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے اس بات پر بھی روشنی پڑے گی کہ مالمسبری میں اس دور میں بھی گرجا گھر وں کاسنہری دور تھا۔ Cotswold آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ تاریخی ذرائع سے ہمیں یہ تو معلوم تھا کہ اس دور میں خانقاہیں بنائی گئی تھیں لیکن ہمارے پاس اس کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھا۔ آرکیالوجی کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت پہلے سے اندازہ تھا کہ یہ کتنی اہم جگہ ہے، اس ہوٹل کے مالک کم اور وہٹ ہینکس کا تعلق ٹیکساس سے ہے۔ ان کا کہنا ہے ہم کافی عرصے سے تاریخ کے بارے میں سیکھ رہے ہیں، اس انتہائی اہم تاریخی کمیونٹی میں رہتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔ ہینکس کا کہنا ہے کہ یہ بہت کھلا ہوا شہر ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کی تاریخ بیان کی جائے۔ یہ دریافت ایک ایسے وقت ہوئی ہے، جب مالمسبری اینگلو سیکسن بادشاہ ایتھلسٹن کی 1100 ویں برسی منا رہا ہے۔ ایتھلسٹن انگلینڈ کا بادشاہ تھا، جس نے اس شہر میں دفن ہونا پسند کیا تھا۔
یورپ سے سے مزید