• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پسند ادیب فرخ سہیل گوئندی کے ساتھ ایک شام آج ہوگی

لیڈز (پ ر) ساؤتھ ایشین پیپلز فورم کی جانب سے آج بروز پیر شام پانچ بجے پاکستان کے ترقی پسند ادیب، مصنف، پریزینٹر، کالم نویس اور دانشور فرخ سہیل گوئندی کے سات ایک شام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب میں پاکستان کے ہمہ وقت بحران، ملکی اشرافیہ، سرمایہ داروں، جاگیرداروں کی لوٹ کھسوٹ، سیاسی و سماجی استحصال اور اسٹیبلشمنٹ کے تسلط پر مہمان کا نقطہ نظر سنا جائے گا اور بھرپور بحث کی جائے گی۔ تقریب میں نارتھ برطانیہ کے مختلف شہروں، باالخصوص مانچسٹر، راچڈیل، اولڈہم، لیڈز، نیوکاسل سے ترقی ترقی پسند ادیب اور سیاسی کارکن شرکت کریں گے۔ تقریب بریڈفورڈ کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہو گی، جِس میں شرکت کیلئے ساؤتھ ایشین پیپلز فورم کے آرگنائزرز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یورپ سے سے مزید