• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اسٹارمر نے میئرز کیلئے دروازے کھول دیئے، مزید اختیارات کا اعلان

لندن (پی اے) وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے میٹرو میئرز کیلئے دروازے کھول دیئے اور انھیں مزید اختیارات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نےکہا ہے کہ میں نمبر 10میں اپنے پہلے ہفتے کے دوران تمام مقامی لیڈروں سے ملاقاتیں کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ میرے دروازے کمیونٹیز کیلئے اچھی سوچ رکھنے والے تمام لوگوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لیبر پارٹی دلیرانہ اور جرات مندانہ فیصلے کرے گی اور وائٹ ہال کے وسائل انھیں فراہم کرے گی۔ بھاری اکثریت سے جیتنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ وہ پورے ملک کے مقامی سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔،نھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو لوگ کمیونٹیز کے زیادہ قریب ہیں، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کمیونٹیز کیلئے کیا اچھا ہے۔ اس مقصد کیلئے ہمیں وسائل فراہم کرنے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ لہٰذا جب میں چاروں قوموں سے مل کر واپس آؤں گا تو میں میٹرو کے میئرز سے ملاقاتیں کروں گا تاکہ ترقی کے وہ مواقع مہیا کرسکیں، جس کی پورے برطانیہ کو ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس میں وہ میئر بھی شامل ہوں گے، جن کا تعلق لیبر پارٹی سے نہیں ہے کیونکہ قطع نظر رنگ ونسل میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور حکومت ان کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ سر کیئر اسٹارمر نے وزیراعظم بننے کے پہلے 24گھنٹے کے دوران سب کو ساتھ ملانے کی بات کی ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنی پہلی تقریر میں بھی انھوں نے کہا تھا کہ میری حکومت آپ کی خدمت کرے گی، خواہ آپ نے لیبر کو ووٹ دیا ہو یا نہ دیا ہو۔ انھوں نے سیاست میں چوہدراہٹ اور جاگیردارانہ طرز عمل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اچھے خیالات اور نظریات پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے۔ انھوں نے موجودہ سیاسی نظام پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یورپ سے سے مزید