• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنایا ہوا ہے، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان سنی تحریک کےمرکز اہلسنت قادری ہاؤس میں حریت کانفرنس کےرہنماکنوینر غلام محمد صافی نے مرکزی صدر ثروت اعجاز قادری سے ملاقات میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر کیے جانے والے موجودہ حالات و مظالم سے آگاہ کیا اور بھارتی مظالم کے خلاف نکالی جانے والی کشمیر ریلی میں پاکستان سنی تحریک کو شرکت کی دعوت دی،ثروت اعجاز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس وقت کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنایا ہوا ہے،بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے،ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے بھارت کو کشمیریوں کا قتل کرنے کا لائسنس دیا ہوا ہو، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کے کانوں میں مظلوم کشمیریوں کی آواز نہیں پہنچ رہی ہے،ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور جموں و کشمیر کی تحریک کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا تھا،ثروت اعجاز قادری نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید