• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کی جانب سے مطالبات نہ ماننے پر دھرنے کا اعلان

کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے چیئرمین عمران غلام حسین نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی کے پاس کلرکس کے سینیارٹی پروٹیکشن کی اپیلیں کافی عرصے سے زیر التواء ہیں۔ ایپکا کراچی ڈویژن کے صدر قلب حیسن ابڑو کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن نے ڈائریکٹر کو تمام زیر التوا اپیلوں کو حل کرنے کا کہا ہے۔ لیکن ان احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے اگر 8 جولائی تک آرڈر جاری نہ کیے گئے۔ تو 10 جولائی 2024 احتجاجی دھرنا ہوگا ڈائریکٹر آفس اور ضلعی آفسز میں تالہ بندی ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پر ہوگی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید