• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کر دیا جائے، الطاف شکور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کر دیا جائے، خاص طور پر ان معاہدوں کو جو استعداد کی ادائیگی سے متعلق ہیں، بجلی کے ٹیرف کے متعدد سلیبز کو ختم کیا جائے اور تمام زمروں کے صارفین کے لیے یکساں بجلی کا سلیب ہونا چاہیے، مقامی صنعتوں کو خصوصی سبسڈیز اور ٹیکس میں ریلیف دیا جانا چاہیے تاکہ ہماری گرتی ہوئی معیشت کو بچایا جا سکے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید