• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 17 اعلیٰ پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور ایک اضافی تنخواہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی کے 17 اعلیٰ پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور ایک اضافی تنخواہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اعلیٰ پولیس افسران کی بہترین اور عمدہ کارکردگی پر تعریفی اسناد اور ایک اضافی تنخواہ سے نوازا گیا،تعریفی اسناد ملنے والے افسران میں تین ڈی آئی جی، 7 ضلعی ایس ایس پی اور 7 شعبہ تفتیش کے ایس پی شامل ہیں، ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسرڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ،ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضاایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی ،ایس ایس پی ساؤتھ ساجد عامر سدوزئی،ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹرفرخ رضا، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن، ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمان ،ایس ایس پی سٹی عارف عزیز، ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی، ایس پی محمد عرب مہر، ایس پی محمد ظفر صدیق، ایس پی علی حسن، ایس پی کنور آصف سرفراز، ایس پی فتح محمد اور ایس پی علینہ راجپر کے نام کے مذکورہ نوٹیفیکیشن میں شامل ہیں۔.
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید