• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالددینال ہال، عشرہ محرم کی مجالس میں علامہ رشید ترابی مرحوم کی مجالس کی ریکارڈنگ سنائی جائے گی

کراچی(جمشید بخاری)تاریخی خالددینال ہال میں عشرہ محرم یکم تا9 محرم مجالس میں اس مرتبہ معروف عالم دین علامہ رشید ترابی مرحوم کی 1971 کی مجالس کی ریکارڈنگ سنائی جائے گی ،واضح رہے کہ خالدینا ہال میں 1947 سے مجالس برپا ہورہی ہیں جن سے معروف علماء خطاب کرتے رہے ہیں ،گذشتہ کئی برسوں سے بھارت سے آنے والے عالم دین مولاناابوطالب طباطبائی مجالس پڑھتے آرہے تھے تاہم بزم حسینی اس مرتبہ یکم تا9 محرم علامہ رشید ترابی (رح) کی ریکارڈنگ مجالس سنائیں گی جس کا موضوع "اخلاس و بندگی ـ"ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید