• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی آبادی کا 10 فیصد رضاکارانہ خون کا عطیہ دیتا ہے، وزیر اعلیٰ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی 24 کروڑ آبادی میں سے صرف 10 فیصد لوگ رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیتے ہیں، صوبے میں رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے اور اس نیک مقصد کو قومی سطح پر اجاگرکیا جائے گا، یہ بات انہوں نے پاکستان بھر میں رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دینے والی قومی تحریک "انڈس زندگی" کے اجراء کے موقع پر مقامی ہوٹل میں تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ آسانی سے دستیاب خون کی کمی سے ہر سال متعدد جانیں چلی جاتی ہیں، انڈس زندگی صرف ایک مہم نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے لیے اجتماعی دعوت ہے،انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے مشترکہ مقصد کے لیے متحد ہونے کی اہمیت پر زور دیا کہ ہر ضرورت مند پاکستانی کو رضاکارانہ عطیات کے ذریعے زندگی بچانے والے خون تک رسائی حاصل ہو،انہوں نے بلڈ ڈونیشن دینے والوں کو سراہا اور انہیں تبدیلی لانے والے قرار دیا اور اس قومی تحریک کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا عزم کیا ،انہوں نے ملک میں بلڈ ڈونیشن کے نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے عطیات سے رضاکارانہ عطیات میں تبدیل کرنے پر زور دیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید