• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربن فلڈنگ کا خطرہ، نالوں کی صفائی مئی میں مکمل کرنی تھی، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا ہے کہ قبضہ میئر مرتضیٰ وہاب مون سون بارشوں کے پیش نظر فوری طور پر نالوں کی صفائی و ستھرائی کے نظام کو تیز کریں، شہر میں اس وقت اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے،نالوں کی صفائی کے لیے 670ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا جسے کم کر کے 260ملین روپے کردیا اور المیہ یہ ہے کہ نالوں کی صفائی کا کام مئی کے مہینے میں مکمل کرنا تھا جسے کے ایم سی نے ابھی تک نہیں کیا،جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین اپنی مدد آپ کے تحت نالوں کی صفائی و ستھرائی کے انتظامات کررہے ہیں،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا منصوبہ ورلڈ بنک اور ایشین ڈیولپمنٹ اورسندھ گورنمنٹ کے تعاون سے 2019سے شروع ہوکر 2031تک مکمل ہونا تھا جس کے لیے 1.6بلین ڈالر مختص کیے گئے تھے، ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کامنصوبہ 4مراحل میں مکمل ہونا تھا،پہلے مرحلے کے لیے 100ملین ڈالر مختص کیے گئے تھے آج 5سال گزرگئے لیکن ابھی تک منصوبہ نظر ہی نہیں آرہا،منصوبہ کے تحت پانی کی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرنا تھا جو پانچ سال میں مکمل نہیں کیا گیا،کے الیکٹرک شہریوں کے لیے قاتل الیکٹرک بنی ہوئی ہے،ہمارا واضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک لا ئسنس منسوخ کر کے اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے، شہریوں کو نیشنل گرڈ سے سستی بجلی مہیا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے،بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف آج 8جولائی کو اسلام چوک شاہراہ اورنگی میں دھرنا دیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید