• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے کس نے چرایا؟ بھینس نے پولیس اور پنچائیت کی مشکل آسان کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست اتر پردیش میں چوری کے کیس میں بھینس نے خود ہی بھارتی پولیس اور پنچائیت کی مشکل آسان کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھینس کے مالک کے گھر سے لاپتا ہونے کے بعد معاملہ پولیس اور پنچائیت کے سامنے پہنچا تو دونوں ہی اسے حل کرنے میں ناکام رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رائے اسکرن پور گاؤں کے رہائشی نند لال سروج کی بھینس کچھ دن پہلے راستہ بھٹک جانے کے باعث دوسرے گاؤں پہنچ گئی تھی جہاں ایک شخص نے اسے پکڑ لیا تھا۔

بھینس کے مالک نے 3 دن کی تلاش کے بعد اپنی بھینس کو ڈھونڈ لیا تاہم گاؤں کے شخص نے اسے واپس کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد مالک نے پولیس سے رابطہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھینس کے مالک ہونے کا دعویٰ کرنے والے دونوں افراد کو پولیس اسٹیشن بلایا گیا، وہاں کئی گھنٹے جاری رہنے والی پنچائیت میں بھی معاملہ حل نہ ہوسکا تھا۔

اس مشکل کے بعد بھارتی پولیس نے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے کیس کو حل کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بھینس کو سڑک پر کُھلا چھوڑ دیا جس کے کچھ دیر بعد وہ خود ہی واپس اپنے مالک کے گھر چلی گئی اور یوں اس طرح یہ معاملہ حل ہوگیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید