• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین جامعات کے وی سی کا تقرر، خفیہ اداروں سے کلیئرنس موصول

کراچی( سید محمد عسکری)سندھ کی تین جامعات کے وائس چانسلرز کے امیدواروں کی خفیہ اداروں سے کلیئرنس سندھ حکومت کو موصول ہوگئی ہے جب کہ دو جامعات کے وائس چانسلروں کی کلیئرنس تاحال موصول نہیں ہوئی ہے، انتہائی باخبر زرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ خفیہ اداروں نے میرپورخاص یونیورسٹی کے تینوں امیدواروں پروفیسر رفیق احمد میمن، پروفیسر مدد علی شاہ اور پروفیسر طارق رحیم سومرو کی کلیئرنس کردی ہے جب کہ یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کے دو امیدواروں ڈاکٹر مدد علی شاہ اور ڈاکٹر امام الدین کھوسو کی کلیئرنس کردی گئی ہے تاہم ڈاکٹر ارشد سلیم کی کلیئرنس روک دی گئی ہے اسی طرح شیخ ایاز یونیورسٹی شکار پور کے وائس چانسلر کے امیدوار پروفیسر نبی بخش جمانی کی کلیئرنس بھی نہیں ہوسکی ہے جب کہ ڈاکٹر وسیم قاضی اور ڈاکٹر ڈاکٹر عائشہ عیسانی کے ناموں کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ لاڑکانہ یونیورسٹی اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلروں کے ناموں کی تصدیق تاحال صوبائی محکمہ داخلہ کو موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ میٹروپولٹن یونیورسٹی کراچی اور لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کےامیدواروںکی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے تاہم زوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر کی آسامی گزشتہ ایک برس سے خالی ہے اور تاحال وی سی کی آسامی کا اشتہار بھی نہیں آیا۔
اہم خبریں سے مزید