• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس سے قبل ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ میں میڈل جیتنے میں ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیرس اولمپکس سے قبل پاکستان کے ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ کے جولین تھرو میں میڈل جیتنے میں ناکام رہے۔اتوار کوارشد ندیم 84.21کی بہترین تھرو کیساتھ چوتھی پوزیشن پر رہےپاکستانی جویلین تھرور آخری راونڈ کیلئے ٹاپ تھری میں نہ آسکےیہ اگست2023کے بعد ارشد ندیم کا پہلا بڑا ایونٹ تھا۔ اس دوران ان کی سرجری بھی ہوئی۔ ارشد ندیم نے پانچویں باری میں 84.21میٹر کی تھرو کی۔ انہوں نے تیسری باری میں 82.71 میٹرز، چوتھی باری میں 82.17میٹر کی تھرو کی۔
اہم خبریں سے مزید