• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولی کے لئے قوانین کو یکطرفہ مزید سخت کرنا قابل مذمت، سردار طاہر، زاہد رفیق

اسلام آباد(جنگ نیوز )صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کیلئے قوانین کو یکطرفہ مزید سخت کرنا قابل مذمت ہے، پالیسی سازوں کوسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہئے تا کہ معیشت کو پائیدار ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے،سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں مگر اسوقت ایسی پالیسیاں بنائی جارہی ہیں کہ بلاجواز ٹیکسز، بجلی و گیس کے ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا اگر حکومت کی طرف سے نجی شعبے کو آسان قرضے فراہم کئے جائیں تو کاروباروں کو وسعت ملے گی ،عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، بیروزگاری و غربت کم ہو گی، برآمدات و ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہو گا اور معیشت بحالی کی طرفگامزن ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید