• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے شہریوں کے مسائل سننے کیلئے شکایتی مرکز قائم کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان نے شہریوںکی شکایات سننے اور اس کے حل کیلئےبھرپور کوشش کرنے کیلئےایم کیو ایم شکایتی مرکز (کمپلینٹ سینٹر )قائم کردیا۔اتوار کی شام متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کمپلینٹ سینٹر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ کسی بھی علاقے سے تعلق رکھنے والا شہری بلا رنگ نسل زبان کی تفریق کے اب گھربیٹھے24/7اپنے جملہ مسائل و شکایات کے حل اور ازالے کیلئے ایم کیو ایم کے منتخب نمائندگان سے رابطہ کر سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید