• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشار الاسد کو کسی بھی وقت دورے کی دعوت دے سکتے ہیں، ایردوان

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے شام سے تعلقات کی بحالی کی طرف ایک اور قدم اگے بڑھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دے سکتے ہیں۔صدر ترکیہ نے کہا برلن سے فضائی سفر کے دوران برلن میں رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے کہا انہیں روسی صدر پیوٹن سمیت کئی دوسرے رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ بشارالاسد کے ساتھ ترکیہ میں ملاقات کروں۔ اب ہم اس مرحلے کے قریب پہنچ گئے ہیں کہ اسد کو دعوت دیں اور اسی جذبے کا اظہار کریں جس کا بشار الاسد نے کیا ہے۔ یہ اقدام 2011کے بعد ترکیہ اور شام کے درمیان تعلقات کے بحالی کی طرف بڑی پیش رفت ہو گی۔صدر ترکیہ نے کہا برلن سے فضائی سفر کے دوران برلن میں رپورٹر سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایردوان یورو 2024 کے لیے برلن گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید