• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد ڈپٹی کمشنر کے 19 کروڑ 73 لاکھ سے زائد کے دفتری اخراجات

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد ڈپٹی کمشنر کے19کروڑ73لاکھ سے زائدکے دفتری اخراجات ہولڈنگ کیمپ کے نام پر 15کروڑ 28لاکھ، 22لاکھ غیر متوقع اور 20لاکھ کے ہنگامی اخراجات، گاڑی 87لاکھ 62ہزار اور جنریٹر 14لاکھ 46ہزار کا فیول پی گیا، سروس دینے والوں کو35لاکھ 20ہزا رکی ادائیگی، کرائے کی گاڑیوں پر 98لاکھ خرچ دکھایا گیا ہے، ساڑھے 8لاکھ میڈیکل،11لاکھ ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں بجٹ سے صفایا، ہولڈنگ کیمپ کے اخراجات پر بڑے پیمانے پر کرپشن کی متعدد شکایات سامنے آئیں ہیں، شہر کے سماجی حلقوں نے ڈی سی کے بجٹ اخراجات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کے گزشتہ مالی سال کے 19کروڑ 73لاکھ60ہزار سے زائد کے اخراجات کئے گئے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ کے نام پر 16لاکھ 62ہزار، فرنیچر ایک لاکھ 69ہزار مشینری ایک لاکھ 93ہزار،اسٹیشنری 59ہزار، چھپائی 6لاکھ77ہزار، یونیفارم 7لاکھ 47ہزار کا بجٹ سے صفایا کیا گیا۔ ساڑھے چار لاکھ گیس کا بل ادا کیا گیا، کرائے کی گاڑیوں پر 98لاکھ 19ہزار خرچ کیا گیا ٹریولنگ الاؤنس 11لاکھ 60ہزار اور میڈیکل چارجز 8لاکھ 58ہزار اور اخبارات پر ایک لاکھ 49ہزار خرچ دکھایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دفتر ی بجٹ کا صفایہ فرضی بلوں کے ذریعے کیا گیا ڈی سی کے اسسٹنٹ نے پارٹنر شپ کے تحت اپنے منظور نظر وینڈرز کو نواز، تین مختلف ناموں سے ڈی سی آفیس کے ملازم نے وینڈر بنائے ہیں جسکے ذریعے سرکاری بجٹ کی لوٹ مار کی جا رہی ہے، ہولڈنگ کیمپ کے اخراجاتمیں کرپشن کی شکایات سامنے آئی ہیں، شہر کے سماجی حلقوں نے ڈی سی کے بجٹ اخراجات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید