• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ گروپ ایجوکیشن ایکسپو ختم، آخری روز شرکا کا زبردست رش رہا

لاہور(خبرنگار)جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ سب سے بڑی تعلیمی نمائش ” دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو2024“ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔ نمائش کےآخری روز شرکاء کا زبردست رش رہا، تمام تعلیمی اداروں کے سٹالز پر شہریوں کی کثیر تعداد معلومات حاصل کرتی رہی۔ اہم شخصیات جن میں وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائینگ کی وائس چانسلر حنا طیب خلیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ایجوکیشن ایکسپو کا مقصد طلباء و طالبات کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے مناسب فیصلہ کرنے میں معاونت فراہم کرنے کیساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر بھرپور تعلیمی معلومات فراہم کرنا ہے۔ دو روز جاری رہنے والی اس ایکسپو کے آخری دن بھی طلبہ، اساتذہ، والدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی جانب سے اس ایجوکیشن ایکسپو کو بہت سراہا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طالب علم عبد الرافع خان سروری ، عامر مرزا، طلحہ، یوسف، یاسین، ارسلان، انعام الحق، عون عباس، حمزہ سعید و دیگر نے کہا کہ ہمیں اتنی بڑی تعداد میں مختلف تعلیمی اداروں، وہاں ہونے والے مختلف کورسز، میرٹ پالیسی، فیس سٹرکچر اور نئی کلاسوں بارے بہت سی انفارمیشن ملنے سے ہمیں فیصلہ کرنے میں بہت سی آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔ اس کا سارا سہرا جنگ گروپ کو جاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں یہ سہولت میسر آئی اور اتنا اچھا ایونٹ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ثنا فاطمہ صالحہ کامران، تہمینہ عزیز، راحیلہ، مہہ جبیں، مریم، آمنہ، مدیحہ، تنزیلہ نےکہا کہ ایسا ایونٹ کروانا جنگ میڈیا گروپ کی ایک اچھی کاوش ہے، طلبہ اس میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہئے۔دیگر اداروں کے سٹالز پر موجود ان کے نمائندوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے طلبہ کو اپنے تعلیمی ادارے بارے آگاہی دی ہے جس سے ان کا ہمارے اس معروف ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کی بہت خواہش پیدا ہوئی ہے ہمارا مقصد کافی حد تک پورا ہو گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید