• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فورٹ منرو‘ گاڑی کھائی میں جاگری‘ 2 افراد جاں بحق‘ 16 زخمی

ڈیرہ غازی خان(اے پی پی)ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں اسٹیل پل کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے 2مسافر جاں بحق اور 16زخمی ہو گئے۔ واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ ریسکیو 1122کے مطابق فورٹ منرو سے واپس آتے ہوئے ایک ہائی روف گاڑی سٹیل پل سے کھائی میں گر گئی۔ ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے دو افراد 45سالہ راؤ طارق بشیر اور35سالہ صوبیہ عامر موقع پر جان کی بازی ہار چکے تھے۔
اہم خبریں سے مزید