• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے کے دوران خاتون کی ہلاکت، نیشنل ہائی وے پر دھرنا ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق خاتون کے اہلخانہ کی جانب سے جاری دھرنا کئی گھنٹے بعد ختم کردیا گیا، ورثاءکا کہنا ہے کہ معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں، انصاف نہیں ملا۔نیشنل ہائی وے پر خاتون کی ہلاکت کیخلاف لواحقین کئی گھنٹوں سے دھرنا دیئے ہوئے تھے۔احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل رہا، ٹھٹھہ سے کراچی آنے اور جانے والے سیکڑوں مسافر گھنٹوں پھنسے رہے، ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ اگیا ۔ ٹھٹھہ سے آنے والے ٹریفک کوپورٹ قاسم اور پھر مہران ہائی وے کی طرف موڑا گیا جبکہ شہر سے ٹھٹھہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم سے مہران ہائی وے کی جانب موڑ دیا گیا۔کاٹھور سے آنے والی ٹریفک کو سومار گوٹھ سے میمن گوٹھ کی طرف بھیجا جا رہا تھا۔ مظاہرین پولیس پر مقدمہ درج کرانے کے لئے بضد تھے تاہم اب انہوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مقتولہ کے بھائی یعقوب سموں نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ ہم احتجاج ختم کر رہے ہیں، معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں،ہمیں انصاف نہیں ملا،پولیس بہن کی قاتل ہے۔ یعقوب سموں کا کہنا تھا کہ واقعےکے بعد سے ہماری بات نہیں سنی جارہی، قاتلوں کیمدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید