• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاج کے لئے پیسے نہیں، بیٹی کو زندہ دفنانے والا باپ گرفتار

پڈعیدن(رپورٹ:غلام حیدر آکاش)تھانہ کنڈیارو کی حدود میں معصوم بچی کو زندہ دفنانے کا معاملہ۔پولیس نے مرکزی ملزم ظالم باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔غربت کی وجہ سے بیٹی کا اعلاج نہیں کروا سکا، تنگ آ کر زندہ دفنانے کا جرم کیا۔ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیاتفصیلات کے مطابق کنڈیارو کے قریب گاؤں لونگ راجپر میں, ظالم باپ کی جانب سے اپنی معصوم بچی کو زندہ دفنانے والے معاملے کا ایس ایس پی نوشہروفیروز کئپٹن (ر) صدام حسین نے نوٹس لینے کے بعد متعلقہ آفیسرز کو سخت احکامات جاری کیے۔ایس ایس پی نوشہروفیروز کی سخت ہدایات و احکامات کے پیش نظر, کنڈیارو پولیس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکانے والے واقعے کا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس ترجمان کے مطابق کنڈیارو پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے مرکزی ملزم ظالم باپ طیب کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ کچھ دن قبل مجھے بیٹی کی اولاد ہوئی, جو بیمار تھی۔۔ میں بہت غریب ہوں اور غریب ہونے کے باعث اپنی بیٹی کا اعلاج نہیں کروا سکا۔ میں نے اسے بیچنے کی بھی کوشش کی لیکن کسی نے نہیں لی۔ بعد میں میں نے تنگ آکر اپنی معصوم بیٹی کو زندہ دفنانے کا جرم کیا۔جب کہ گرفتار ملزم طیب عرف مچھر راجپر سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید