• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بورڈ کا روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کر دیاہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے، مجھے بھروسا ہے کہ روہت شرماکی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا۔ پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں 3 بڑے فائنل کھیلے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت نے روہت شرما کی کپتانی میں گزشتہ ایک سال میں تین فائنل کھیلے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور مجھے بھروسہ ہے کہ روہت کی کپتانی میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید