• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد کی ماتحت عدالتوں میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔ دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کے روبرو ہوگی۔ خاتون جج کو دھمکی دینے پر بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس کی سماعت سول جج کی عدالت میں ہو گی جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور و دیگرپی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف توڑ پھوڑ کیس کے علاوہ شعیب شاہین اور عامر مغل کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید