• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف والا، پولیس مقابلہ، متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار

عارف والا(نامہ نگار)پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک، تھانہ قبولہ کی حدود میں جامعہ اسلامیہ کے قریب ڈوگراں والی ڈھاری میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ڈاکو فصل مکئی میں چھپ گئے، قبولہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے مکئی کی فصل کے گرد گھیرا ڈال لیا، فصل میں چھپے ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسمیں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، ایک ڈاکو کی شناخت قمر عرف قمری سکنہ چک 35ای بی وغیرہ کے نام سے ہوئی، ڈی ایس پی ملک طارق جاوید کے مطابق مذکورہ ڈاکو پولیس کو متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ قبولہ مصروف تفتیش ہے، ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت بھی موقع پر پہنچ گئے ۔

ملک بھر سے سے مزید