• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو مائنس کرنے کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) وزیر اعلیٰ ،صوبہ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ عمران خان کو پی ٹی آئی سے مائنس کرنے کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں،جو یہ باتیں کر رہے ہیں انہیں عقل ہی نہیں ہے، پہلے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ؟پھر چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو بھی ہتھکڑیاں لگا دی گئی ہیں،آج بھی بانی پی ٹی آئی ہی ہمارے لیڈر ہیں، ان کے ہوتے ہوئے مجھے اس سے بڑا عہدہ نہیں چاہئے ،میرے حوالے سے ایسی باتیں کرنا بیوقوفی ہے،بانی پی ٹی آئی ہی ہماری ترجیح ہیں،ایک دن نتھیا گلی kiluy گیا تھااورکل ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا گیا کہ میری کسی کے ساتھ ملاقات ہوئی ،صرف پیسے کمانے کے لیے یہ شوشے چھوڑ رہے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے رو زسپریم کورٹ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید