اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سینیٹر انوشہ رحمان، جو آئی جی ایف 2025 میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کی سربراہی کر تے ہوئے "ڈیجیٹل پالیسی پریکٹسیز میں بہتری" کے موضوع پر پارلیمنٹرینز کے پینل میں شرکت کی اور عالمی ڈیجیٹل منظرنامے میں شہری حقوق پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں کوئی سرحدیں یا جھنڈے نہیں ہوتے، انٹرنیٹ کسی قوم یا ملک کی حدود کو نہیں مانتا۔ جو کچھ دنیا کے ایک کونے میں آن لائن ہوتا ہے، اس کے اثرات دوسرے حصے میں بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔