ملازمت کے دوران اکثر افراد ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتے ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے ماہرین مختلف تھراپیز کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ذہنی تناؤ کچھ کم کیا جاسکے۔
تاہم اب چین میں ملازمین نے اس کا منفرد حل ڈھونڈ نکالا اور اپنے ہی باس کا آن لائن فرخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکنڈ ہینڈ ای کامرس کی ویب سائٹ پر بیشتر افراد لاکھوں روپے کے عوض اپنے باس، قابل نفرت ساتھی ہم منصبوں اور ملازمتوں کو فروخت کرنے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنی ملازمین ایسا اس لیے کر رہے ہیں تاکہ وہ ذہنی تناؤ اور دن بھر کی ذہنی و جسمانی تھکان دور کر سکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین 4 سے 9 لاکھ یوان کے عوض اپنی ساتھی ملازمین، نوکریوں اور باس تک کو آن لائن فروخت کرنے کے اشتہارات دے رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنے دل کی بھڑاس بھی نکال رہے ہیں۔
واضح ہے کہ یہ اشتہارات محض ایک مذاق کے طور پر شائع کیے جاتے ہیں اور اپنی ملازمت بیچنے والے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اشتہارات حقیقی نقد لین دین کا باعث نہ ہوں۔