اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کوا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرفتاری سے بچا لیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ عمر ایوب کے چھاپا مارا تھاجس پر عمر ایوب نے ایاز صادق کو آگاہ کیا ‘ایاز صادق نے پولیس کو عمر ایوب کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ‘پارلیمانی ذرائع کے مطابق نئے ایس او پیز کے تحت نیب یا پولیس کسی بھی رکن کو گرفتار کرنے سے قبل اسپیکر کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔