• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا ملتان اور ڈی جی خان میں محرم انتظامات کا جائزہ

لاہور(جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے)کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر نے ملتان اور ڈی جی خان میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے انتظامات کا جائزہ لیا،مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہوں کا دورہ بھی کیا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی سربراہی میں صوبائی وزرا مجتبیٰ شجاع الرحمن، اکبر خان،عاشق حسین کرمانی نے شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان ودیگرافسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر سلمان رفیق نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر میں امن کمیٹیاں متحرک اور مثبت کردار نبھائیں۔
لاہور سے مزید