کوئٹہ(خ ن)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ یونیسیف کے ادارے کی سبی ڈویژن میں کارکردگی قابل ستائش ہے ،یہ ادارہ بچوں کی فلاح و بہبود سمیت تعلیم تحفظ انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کی فراہمی،پینے کا صاف پانیاور دیگر نوعیت کے اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسیف کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے یونیسیف انچارج ایمرجنسی سپیشلسٹ شیراز بلوچ نے ادارے سے متعلق کمشنر سبی کو تفصیلی بریفنگ دی ،کمشنر سبی نے کہا کہ یونیسیف ضلع ڈیرہ بگٹی اور ضلع کوہلو پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرے اور ضلع سبی میں کٹ اور منڈھائی جیسے علاقوں میں بھی کام کو یقینی بنائے ،ان دور افتادہ علاقوں میں بھی لوگ شدید غربت کا شکار ہیں ۔