• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے والے وہاب ریاض کا سوشل میڈیا پر تفصیلی بیان

میں رکن کے طور پر میرا کام ختم ہو گیا ہے۔ میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے خلوص کے ساتھ کام کیا، وہاب ریاض - فوٹو: فائل
 میں رکن کے طور پر میرا کام ختم ہو گیا ہے۔ میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے خلوص کے ساتھ کام کیا، وہاب ریاض - فوٹو: فائل

قومی سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے والے وہاب ریاض کا سوشل میڈیا پر تفصیلی بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی میں رکن کے طور پر میرا کام ختم ہو گیا ہے۔ میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے خلوص کے ساتھ کام کیا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیے سو فیصد کام کیا۔

سلیکشن کمیٹی کے سبکدوش ممبر کا کہنا تھا کہ سلیکشن پینل کا حصہ بن کر کام کرنا میرے لیے اعزاز رہا، سات رکنی کمیٹی کے مل کر قومی ٹیم کے فیصلے کرنا اعزاز تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کا ووٹ یکساں تھا، ٹیم کے طور پر فیصلے کیے۔ ہر کسی نے یکساں طور پر اپنا حصہ ڈالا۔ 

کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وہاب نے کہا کہ گیری کرسٹن کو سپورٹ کرنا بھی اعزاز ہے۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ ٹیم آگے بڑھے گی۔ کوچز اور ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعاؤں کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری صرف یہی خواہش ہے کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی ملے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید