• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی سی کے ریسنگ کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ، 2 بیٹیاں ہرٹفورڈ شائر میں قتل

لندن (سعید نیازی) بی بی سی کے ریسنگ کمنٹرئریٹر جان ہنٹ کی اہلیہ اور دو صاحبزادیوں کو ہرٹفورڈ شائر میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خواتین کو کراسیو (تیرکمان) اور ممکنہ طور پر کسی اور ہتھیار کے ذریعے قتل کیا گیا۔ پولیس قتل کے شبہ میں 26 سالہ کائل کلفورڈ کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کو منگل کی شام سات بجے کے قریب ہرٹفورڈ شائر کے علاقے بشی میں ایشلے کلوز میں طلب کیا گیا تھا، جہاں پولیس کو شدید زخمی حالت میں ملنے والی خواتین دم توڑ گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق مردہ پائی گئی خواتین جان ہنٹ کی اہلیہ کیرول ہنٹ اور بیٹیاں لوئیس ہنٹ اور ہننا ہنٹ شامل تھیں، جن کی عمریں 61، 25 اور 28 برس تھیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ خواتین کو ہدف بنا کر قتل کیا گیا۔ چیف سپرنٹنڈنٹ جان سمسن نے کہا ہے کہ مطلوب شخص کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کائل کلفورڈ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خود کو پولیس کے حوالے کردے جبکہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کائل کلفورڈ کو دیکھ کر خود اس کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ وہ ممکنہ طور پر مسلح ہو سکتا ہے۔ کمنٹریٹر جان ہنٹ سے میڈیا سے وابستہ افراد کےعلاوہ بی بی سی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ کو ’’تباہ کن‘‘ قرار دیا ہے۔

یورپ سے سے مزید