• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں قرض سے متعلق مشورے کیلئے ہنڈ بک کا اجرأ

گلاسگو (نمائندہ جنگ) سٹیزن ایڈوائس اسکاٹ لینڈ نے منی ایڈوائس اور چائلڈ پاورٹی گروپ سے مل کر ایک نئی ہینڈ بک کا اجرا کیا ہے۔ہنڈبک میں قرض کے متعلق مشورہ دینے والے مشیروں کے لئے مختلف معلومات دی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے کلائنٹس کو صورتحال کے مطابق بہترین مشورے دے سکیں۔ ہینڈبک آن لائن مفت اور کتاب کی شکل میں فروخت کے لئے دستیاب ہے اس میں قرض کے متعلق مرحلہ وار تفصیلات دی گئی ہیں، جن میں کلائنٹس کا انٹرویو کرنا، ذمہ داری کا تعین کرنا، قرض کے متعلق ترجیحات، مالیاتی بیان تیار کرنا، قرض دینے والے ادارے کے ساتھ گفت و شنید کرنا اور قرضوں کی بزور واپسی والے بیلف سے نمٹناشامل ہے۔ اسکاٹش حکومت کے تعاون سے شروع کردہ اس پروگرام کا مقصد ہے کہ لوگوں کو مالی استحکام بحال کرنے میں مدد دی جائے۔ واضح رہےکہ اس سال کے آغاز میں سٹیزن ایڈوائس کے ذمہ داران نے اپنی ایک تجرباتی رپورٹ میں بتایا تھاکہ صرف اسکاٹ لینڈ میں 6 لاکھ 60 ہزار افراد کی ذہنی صحت قرضوں سے متاثر ہوئی ہے۔ لوگوں کے لئے یہ ایک بڑی خوفناک صورتحال ہوتی ہے ، جبکہ ایک طرف وہ بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں، دوسری طرف ان کے لئے کھانے کی ٹیبل پر کھانا مہیا کرنا دشوار ہوتا ہے۔ نئی ہینڈ بک سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ قرضوں کے مشیر لوگوں کو بہترین مشورہ دے سکیں۔
یورپ سے سے مزید